پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفردی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی اور وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ کے فروغ کیلئے پشیاور زلمی کے اقدامات کو سراہا۔ وزیراعظم اور جاوید آفریدی کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خصوصی طور پر ملک میں کھیلوں کے فروغ اور یوتھ ایمپاورمنٹ کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔ جاوید آفریدی نے وزیر اعظم پاکستان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم نے پشاور زلمی کے اقدامات کو سراہا۔ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو مکمل طور پر سپورٹ کرتے ہیں اور پوری امید ہے ان کی سربراہی میں ملک ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گا۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم نے کھیلوں کے فروغ میں کردار دا کرنے پر پشاور زلمی کے اقدامات کو سراہا جس وہ وزیر اعظم کے مشکور ہیں، پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن ملک اور خیبر پختونخواہ میں کھیلوں کے فروغ میں اپنا مزید کرداد ادا کرنے کا عزم رکھتی ہے

error: Content is protected !!