اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ(کل)بدھ سے اقبال سیٹڈیم فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشیر شکیل شیخ کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب،، خیبر پختونخوا، سندھ،، بلوچستان اور فیڈرل ایریا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ہر ٹیم چار چار میچ کھیلے گی اور ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 6 مئی کو کھیلا جائیگا ، 25 اپریل کو پنجاب اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ 26 اپریل کو فیڈرل ایریا کا مقابلہ خیبر پختونخوا سے، 27 اپریل کو بلوچستان کا مقابلہ سندھ سے، 28 اپریل کو خیبر پختونخوا پنجاب سے، 29 اپریل کو سندھ کا مقابلہ فیڈرل ایریا سے، 30 اپریل کو خیبر پختونخوا کا مقابلہ بلوچستان سے ہوگا۔ یکم مئی کو پنجاب اور فیڈرل ایریا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، 2 مئی کو سندھ اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ 3 مئی کو فیڈرل ایریا اور بلوچستان کی ٹیموں کا ٹکرا ہوگا جبکہ 4 مئی کو پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے مابین میچ ہوگا، فائنل میچ 6 مئی کو کھیلا جائے گا۔