پی ایچ ایف کے تحت کراچی میں ہاکی کلبوں کی سکروٹنی کاعمل شروع

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام کراچی میں بھی ہاکی کلبوں کی سکروٹنی کا عمل شروع ہو گیا ۔عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم پر پہلے روز26کلبوں نے شرکت کی ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نمائندے مصدق حسین ، انیس عاشق اور دیگر نے کلبوں کی جانب سے فراہم کردہ  فارمز  اور  دیگر امو ر کا جائزہ لیا ۔سکروٹنی عمل میں پہلے روز دس ،دس منٹ کے ہاف پر مشتمل میچوں کا انعقاد بھی کیا گیا  ۔

تعارف: newseditor