یوتھ اولمپکس کوالیفائر میں پاکستان ہاکی ٹیم کاچائنیزتائی پے سے میچ برابر


کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کی انڈر18 ہاکی ٹیم نے ایشین یوتھ اولمپکس بوائز کوا لیفائر ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ چائنیز تائی پے کے خلاف تین ،تین گول سے برابر کھیل لیا ۔ تھائی لینڈ کے شہر بنکا ک میں بدھ کو شروع ہونے والے ایونٹ میں گرین شرٹس نے عمدہ کھیل پیش کیا تاہم چائنیز تائی پے ا س کے لئے سخت حریف ثابت ہوئی اور پاکستان کو پہلے میچ میں برابری پر اکتفا کرنا پڑا ۔فائیو اے سائیڈ فارمیٹ پر جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان آج مزید دو میچز کھیلے گا ۔ پہلے میچ میں اس کا مقابلہ سنگاپور سے جبکہ دوسرے میچ میں اس کا مقابلہ کمبوڈیا سے ہوگا ۔پہلے روز کھیلے گئے دیگر میچوں میں جاپان نے ہانک کانگ کو9-0، کوریا نے تھائی لینڈ کو 11-5 ،ملائیشیا نے کمبوڈیا کو23-0، بنگلہ دیش نے سنگاپور کو10-4، بھارت نے تھائی لینڈ کو25-0 اور کوریا نے ہانگ کانگ کو 12-1سے مات دی ۔

تعارف: newseditor