خادم پنجاب انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلی رائے ابوبکر قصورنے جیت لیا


قصور(سپورٹس لنک رپورٹ)خادم پنجاب انٹر سکول سپورٹس مقابلہ جات کرکٹ ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلی رائے ابوبکر قصورنے جیت لیا ، فائنل میں گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلی رائے ابوبکر نے کانٹے دار مقابلے کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول چونیاں کو ہرا کرڈسڑکٹ چیمپئین بن گیا،تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کے زیر اہتمام روشن بھیلہ کرکٹ کمپلیکس قصور میں کھیلے جانے والے انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ میںگورنمنٹ ہائی سکول کوٹلی رائے ابوبکر گورنمنٹ ہائی سکول چونیاں کو ہرا کو ڈسٹرکٹ چیمپئین کا ٹائیٹل جیت لیا، ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلی رائے ابوبکر کی کرکٹ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرکیا اور ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی، ٹورنامنٹ میں ضلع قصور کی 14ٹیموں نے شرکت کی ، گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلی رائے ابوبکرکے ہیڈ ماسٹر کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ سپورٹس بہت ضروری ہے،حکومت کو اس طرح کے مقابلے کروانے چاہیں، انہوں نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا بہترین انتظامات کرنے پر شکریہ ادا کیا ، اس موقع پر انہوں نے فزیکل ٹیچر عابد محمود کو مبادکباد دی کہ انہوں نے بہترین ٹیم کے انتخاب کیااور جس طرح سے انہوں نے کھلاڑیوں کو محنت کروائی وہ قابل تعریف ہے جس کی وجہ سے ہمارا سکول آج ڈسٹرکٹ چیمپئین ہے۔

تعارف: newseditor