سنسناٹی اوپن،نوواک جوکووچ فاتح

نیویارک(سپورٹس لنک رپورٹ)سربیا کے نوواک جوکووچ نے فائنل میں کینیڈا کے مائیلوس راؤنک کو ہراکر سنسناٹی اوپن جیت لیا۔جوکووچ نے 2020 ء میں ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ جاری رکھا عالمی نمبر ایک نے کیریئرکا 80 واں ٹائٹل اپنے نام کیا اور رافیل نڈال کا 35 مرتبہ اے ٹی پی ماسٹرز ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

سترہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے عالمی نمبر ایک سربیا کے نوکواک جوکووچ نے پہلا سیٹ ایک چھ سے ہارنے کے بعد 29 سالہ کینیڈین حریف مائلوس راؤنک کوسنبھلنے کا موقع نہ دیا۔

جوکووچ نے دوسرا ور تیسرا سیٹ جیت کر 2020 ء میں ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ برقراررکھا ، اورکیریئر کا 80 واں ٹائٹل اپنے نام کرلیا، نوواک جوکووچ نے اسپینش اسٹار رافیل نڈال کا 35 مرتبہ اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔

error: Content is protected !!