راولپنڈی(زاہداعوان سے)وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی نے کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جیت کرملک کانام روشن کرنے والے 5قومی ہیروز کو10 مئی کو وزیراعظم ہائوس میں مدعو کرلیا جہاں ان قومی ہیروز میں 90لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ اور ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ عامرعلی احمد کی درخواست پر وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کامن ویلتھ گیمز میں ایک گولڈ اورچار برائونز میڈلز جیتے والے پہلوانوں اورویٹ لفٹرز کو ملاقات کیلئے 10مئی 2018ء کو وزیراعظم ہائوس میں دعوت دی ہے جہاں گولڈمیڈل جیتنے والے پہلوان انعام بٹ کو 50لاکھ روپے، برائوز میڈل جیتنے والے پہلوان بلال عرف بلی بٹ کو 10لاکھ روپے، برائوز میڈل جیتنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو 10لاکھ روپے اوربرائوز میڈل جیتنے والے ویٹ لفٹرنوح دستگیربٹ کو 10لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔