میڈرڈ اوپن ٹینس :رافیل نڈال کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

میڈرڈ (سپورٹس لنک رپورٹ) سپین میں جاری میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں میزبان ملک کے عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے ارجنٹائن کے حریف کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سپین کے رافیل نڈال اور ارجنٹائن کے ڈیئگو شوارٹز مین میں مقابلہ ہوا۔ عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے شاندار پرفارمنس دکھا کر پہلا سیٹ چھ تین سے اپنے نام کیا۔دوسرے سیٹ میں بھی ہسپانوی سٹار کا پلڑا بھاری رہا اور انہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کر لی۔

تعارف: newseditor