ضیغم رشید بلوچ کی نیوزی لنیڈ امیچور باکسنگ مقابلوں میں ایک دن میں فتوحات کی ھیٹرک

 

آک لینڈ : ( رپورٹ ؛اصغر علی مبارک سے ) پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کے صدر سابق اولمپیئن باکسر رشید بلوچ کے جواں سال بیٹےپاکستان نژاد ضیغم رشید بلوچ کی امیچور باکسنگ مقابلوں میں ایک دن میں فتوحات کی ہٹرک سمیت چار مقابلوں میں فتح، تفصیلات کے مطابق سا بق اولمپیئن باکسر رشید بلوچ کے بیٹے ضیغم رشید بلوچ نے شاندار انداز میں نیوزی لنیڈ امیچور باکسنگ مقابلوں میں ایک دن میں فتوحات کی ہٹرک سمیت چار مقابلوں میں فتح حاصل کی ،جبکہ کل پانچ مقابلے ہووے ،گولڈن گلوز باکسنگ رنگ میں کامیاب انٹری دینے کیلئے ضیغم رشید بلوچ ان دنوں خوب فارم میں ھیں ‘ نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں مقیم پاکستان نژاد رشید بلوچ کے بیس سالہ صاحبزادے ضیغم رشید بلوچ نے اپنے کیریئر کے ابتدائی چار میں سے تین مقابلوں میں کامیابی کے بعد روشن مستقبل کی نوید سنا دی تھی اور اس سلسلے کو بڑھاتے ہووے انہوں نے پہلی باوٹ میں ولیم ومنسن دوسری باوٹ میں ڈانی مورسن ،تیسری باوٹ میں جے .پی .لووک اور چوتھی باوٹ میں ہمیش کو ہرایا تاھم نیل ہویں سے ٹیکنیکل پوائنٹس پر ھار گے اے بی اے سٹڈیم آکلنڈ میں یہ کسی بھی ایشین باکسر کی بیسٹ پرفارمنس ھے اولمپیئن رشید بلوچ جو پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ سرکٹ کے انعقاد کیلئے کوشاں ھیں ضیغم رشید بلوچ نے چند ماہ قبل والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے باکسنگ کیریئر کو اپنانے کا فیصلہ کیا اور اب تک ضیغم رشید نےبارہ مقابلوں میں حصہ لیکر دس میں کامیاب ہوچکے ہیں گوکہ پہلی اور آخری مقابلہ وہ تکنیکی بنیاد پر نہ جیت سکے تاہم مقابلوں میں ضیغم رشید نے اپنے حریفوں کو آسانی سے شکست دی۔ ضیغم رشید نیوزی لینڈ کی قومی باکسنگ چیمپئن شپ گولڈن گلوز میں حصہ لینے کیلئے تیاری کررہے ہیں ۔ ضیغم رشید ہملٹن کے ایک سرکاری کالج میں زیر تعلیم اور ہملٹن کے وائی ایم سی اے باکسنگ اکیڈمی کے ممبربھی ھیں، اپنے والد اولمپیئن رشید بلوچ کی طرح وہ باکسنگ کی فطری صلاحیتوں سے مالا مال ھیں اور خوائش مند ھیں الد اولمپیئن رشید بلوچ کی طرح انٹرنیشنل باکسنگ سرکٹ میں ملک کا نام بلند کریں ضیغم رشید کا قد 5 فٹ 8 انچ ہے اور وہ لائٹ ویٹ کلاس کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں

error: Content is protected !!