قومی ٹیم کے بائولنگ کوچ آئندہ ماہ پاکستان واپس آئینگے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے غیرملکی کوچنگ سٹاف کی چھٹیاں آئندہ ماہ ختم ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد غیرملکی کوچز چھٹیوں پر چلے گئے تھے۔شان ٹیٹ آسٹریلیا، سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈریکس سائمن اور فزیو کلف ڈیکن جنوبی افریقا گئے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بولنگ کوچ شان ٹیٹ مئی کے دوسرے جبکہ سائمن ڈریکس اور کلف ڈیکن مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان واپس آئیں گے۔کوچز کی واپسی کے بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں سرگرمیوں کا آغاز ہوگا، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے کیمپ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!