اولمپئن منصور احمد میموریل فلڈ لائٹ ہاکی لیگ15رمضان سے شروع ہوگی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)اولمپیئن منصور احمد میموریل فلڈ لائٹ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 15 رمضان سے اولمپیئن حنیف خان و ڈاکٹر جنید علی شاہ ہاکی اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں کھیلا جائے گا۔کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاح اولمپیئن منصور احمد کی والدہ کریں گی۔ایونٹ میں کراچی کے 6 ڈسٹرکٹ کی 12 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ لیگ میں شریک ٹیموں کو 4 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔برقی قمقموں کی روشنی میں روزانہ دو میچ کھیلے جائیں گے۔ہر گروپ سے ایک ٹیم سیمی فائنل کے لیئے کوالیفائی کرے گی۔ایونٹ کا فائنل 25 رمضان کو شیڈول ہے۔حیدر حسین نے تمام ڈسٹرکٹ کو ہدایت کی ہے کہ ٹورنامنٹ کے ڈراز آج سے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹیریٹ سے سینئر جوائنٹ سیکریٹری جاوید اقبال سے حاصل کرلیں

تعارف: newseditor