سندھ پریمیئر لیگ ڈرافٹنگ کی تقریب 04 اکتوبر کو کراچی میں ہوگی.

 

سندھ پریمیئر لیگ کے سیزن ون کیلئے پلیئر کیٹیگریز کا اعلان کر دیا گیا ہے،

 

ایس پی ایل ڈرافٹنگ کی تقریب 4 اکتوبر کو کراچی میں ہوگی۔

 

ایس پی ایل میں کھلاڑیوں کو پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے، مقامی ٹیلنٹ کو موقع دینے کیلئے سندھی کیٹیگری کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سندھ پریمیئر لیگ کے ڈرافٹ میں شامل اہم پاکستانی کھلاڑیوں میں، سائم ایوب، حسن علی، آصف علی، فہیم اشرف اور فخر زمان شامل ہیں، افتخار احمد، محمد نواز، شان مسعود، محمد حارث اور رومان رئیس بھی ڈرافٹ میں شامل ہیں۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے تمام کھلاڑیوں کو مختلف کیٹگریز میں رکھا گیا ہے، ہر ٹیم اپنے سکواڈ میں ایک آئیکون کھلاڑی، 2 پلا ٹینم پلیئرز منتخب کر سکے گی۔

فرنچائزز سکواڈ میں 3 ڈائمنڈ پلیئرز، 3 گولڈ کیٹیگری کے کھلاڑی، 4 سلور کیٹیگری کے کرکٹرز کو شامل کر سکیں گی،ٹیموں کو 2 ایمرجنگ کھلاڑی اور 5 سندھی ایمرجنگ کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔

 

 

error: Content is protected !!