لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)لارڈز ٹیسٹ کے دوران کلائی پر گیند لگنے سے فریکچر کا شکار ہونے والے بابر اعظم کو لندن میں قومی ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا ہے اور وہ منگل کی صبح لاہور کی فلائٹ لیں گے۔دائیں ہاتھ کے 23 سالہ بلے باز بابر اعظم لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن بین اسٹورک کی ایک تیز گیند بائیں کلائی پر لگنے کے سبب فریکچر کے باعث قریباً دو ماہ کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔ٹیم مینجمنٹ کے مطابق وہ لندن سے منگل کی صبح براستہ دبئی لاہور کے لئے روانہ ہوں گے جب کہ قومی ٹیم اسی روز دوسرے ٹیسٹ کے لئے لیڈز روانہ ہو رہی ہے۔پاکستان کے لئے 13ٹیسٹ 41 ون ڈے اور 20 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے بابر اعظم کی عدم موجودگی میں ٹیم مینجمنٹ نے ان کے متبادل کی درخواست نہیں دی۔پاکستان ٹیم 15 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ اب منگل کو لیڈز جا رہی ہے، جہاں دوسرا ٹیسٹ یکم جون سے ہیڈنگلے میں شروع ہوگا۔