افتخار احمد، خوشدل شاہ اور آصف علی میچ ونر ہیں، شاہد آفریدی

 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ افتخار احمد، خوشدل شاہ اور آصف علی ایسے بیٹرز ہیں جو پاکستان کو میچز جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نیا ناظم آباد سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی، ہمارے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔پاکستان نے مضبوط ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، بعض شعبوں میں کمزوری نظر آئی تاہم انہیں جلد دور کرنے کی ضرورت ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو ہوم سیریز کا فائدہ اٹھانا چاہیے تھا، پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بہترین کھیل پیش کیا۔ ایسی وکٹیں بنائی جانی چاہیے تھیں جس پر ہمارے سپنرز کامیاب ہوتے اور پچ فاسٹ بولرز کو بھی مدد کرتیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن بہت مضبوط ہے، ہمارے پاس کئی اچھے کھلاڑی ہیں جو پاکستان کو جتوا سکتے ہیں۔ ماضی میں ہمارے بولرز کامیابی دلواتے رہے ہیں تاہم اب بیٹسمین کامیابیاں بھی فتح میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، افتخار احمد، خوشدل شاہ اور آصف علی ایسے بیٹرز ہیں جو پاکستان کی کامیابیوں کا محور بننے کی صاحیت رکھتے ہیں۔ شاہد آفریدی نے سیاست کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں البتہ کسی بھی حکومت کو 5 سال کی مدت مکمل کرنے کا موقع ملنا چاہیے، حکومت مدت مکمل کر لے تو اسے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ کے لیے عوام کے پاس جانا چاہیے۔

error: Content is protected !!