قومی کرکٹ سکواڈ سڈنی پہنچ گیا

قومی کرکٹ سکواڈ پرتھ سے سڈنی پہنچ گیا ہے۔قومی کرکٹ سکواڈ آج کسی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا۔پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں تین نومبر کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ کھیلے گی۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم اچھا کھیلنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، بابر اعظم بھی اچھا کھیلیں گے، آپ لوگوں سے اپیل ہے کہ ہمارے لیے دعا کریں، ہم اپنی پوری کوشش کریں گے۔اپنے ویڈیو بیان میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں جیت بہت ضروری ہوتی ہے، ہمارے گزشتہ دو میچ بہت تکلیف دہ تھے۔محمد رضوان نے کہا کہ آج کے میچ میں جس طرح لڑکوں نے کوشش کی ہے بالکل اسی مومنٹم کی آگے بھی ضرورت ہے۔

error: Content is protected !!