ایشین آرچری فیڈریشن کے زیر اہتمام سیمینار آئندہ ماہ ہوگا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)ایشین آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین آرچری کوچنگ اینڈ ٹیکنیکل سیمینار آئندہ ماہ 5 جولائی سے تائیوان میں شروع ہوگا،جس میں پاکستانآرچری فیڈریشن چار پاکستانی کوچز کو شرکت کے لئے تائیوان بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایا کہ یہ کورس تین روز تک جاری رہے گا جس میں ایشیائی ممالک کے کوچز شرکت کریں گے، پاکستان آرچری فیڈریشن نے اس کوچنگ سیمینار میں چار کوچز کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے تین کوچز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا جن میں پاکستان آرمی کے اجلال الدین، خیبر پختونخوا سے سرفراز اور پنجاب سے امان اللہ شامل ہیں جبکہ چوتھے کوچ کے نام کا اعلان چند روز میں کردیا جائیگا

error: Content is protected !!