سجاس کے پیٹرن ڈاکٹر جنید علی شاہ پھر نگران وزیر،تقریب کا انعقاد

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) نے اپنے پیٹرن ڈاکٹر جنید علی شاہ کے دوسری بارسندھ کا نگراں وزیر بننےپر تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا۔ اصغرعلی شاہ اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والی تقریب میں سجاس کے صدر۔طارق اسلم، سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان، ۔نائب صدور۔عبید اعوان، شاہد علی خان، سیکریٹری اصغرعظیم، فنانس سیکریٹری ارشاد علی مجلس عاملہ کے ارکان شاہد ساٹی، ۔جاوید اقبال، نادرہ مشتاق، آصف خان،۔فیضان لاکھانی۔ یاورعباس۔ شاہد انصاری۔ ارشد وہاب اور احسان خان۔ پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سید نصر اقبال ۔اولمپیئن وسیم فیروز۔نصرت فہیم سمیت سجاس کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سجاس کے صدرطارق اسلم نے وزیرموصوف کو گلدستہ پیش کیا جبکہ دیگرعہدیداران نے انہیں ہار پہنائے۔ اس خوشی کے موقع پرسجاس کی جانب سے خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔ سجاس کے سیکریڑی اصغر عظیم نے اے آئی پی ایس کا خط ڈاکٹر جنید کو دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اسپورٹس جرنلسٹس کی عالمی تنظیم اے آئی پی ایس ایشیا نے ڈاکٹر جنید علی شاہ کو پاکستان کا بہترین اسپورٹس آرگنائزر نامزد کیا ہے۔ڈاکٹر جنید کو بہترین آرگنائزر کا ایوارڈ رواں برس نومبر کے پہلے ہفتے میں کراچی میں منعقدہ انٹر نیشنل جونیئر اسپورٹس جرنلسٹس ورکشاپ کے موقع پر دیا جائے گا

error: Content is protected !!