سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہائی ٹیک انڈر 17 ہاکی ٹورنامنٹ ڈار ہاکی اکیڈمی نے جیت لیا


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہائی ٹیک انڈر 17 ہاکی ٹورنامنٹ ڈار ہاکی اکیڈمی نے جیت لیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ڈار ہاکی اکیڈمی نے فیاض ہاکی اکیڈمی سرگودھا کی ٹیم کو 3-1 سے شکست دے دی۔ہفتہ کے رو ز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہائی ٹیک انڈر 17 ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پردونوں ٹیم کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا ، ڈار ہاکی اکیڈمی کی ٹیم نے میچ کے 14 ویں منٹ میں ڈار اکیڈمی کی طرف سے عقیل احمد نے پنلٹی کارنر پر گول کرکے برتری حاصل کی جو فیاض اکیڈمی کی طرف سے 24 ویں منٹ میں محمد شعیب نے پنلٹی کارنر پر گول کرکے برابر کردی۔میچ کے 47 ویں منٹ میں عبدالرحمان نے پنلٹی کارنر پر گول کرکے میچ میں برتری حاصل کرلی۔ 49 ویں منٹ میں ڈار ہاکی اکیڈمی کی طرف سے محمد ارسلان نے فیلڈ گول کرکے میچ میں فیصلہ کن برتری قائم کردی۔اس طرح ڈار ہاکی اکیڈمی نے جارحانہ کھیل پیش کرکے فیاض ہاکی اکیڈمی سرگودھا کو 3-1 سے ہراکر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
اختتامی تقریب میں جیتنے والی ڈار ہاکی اکیڈمی کی ٹیم کو دو لاکھ روپے انعام اور ٹرافی، دوسری پوزیشن حاصل کرنیوال فیاض ہاکی اکیڈمی سرگودھا کوایک لاکھ روپے، تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی طاہر زمان ہاکی اکیڈمی کو پچاس ہزار روپے جبکہ چوتھی پوزیشن حاصل کرنیوالی اسلم روڈا ہاکی اکیڈمی کو پچیس ہزار روپے انعام دیا گیا۔ فائنل کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ ڈار ہاکی اکیڈمی کے سفیان اور ٹورنامنٹ کے بہترین گول کیپر عبدالرحمان کودس، دس ہزار روپے انعام دیا گیا۔اسی طرح ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز فیاض ہاکی اکیڈمی کے ابو ذر کو 25 ہزار روپے انعام دیا گیا جبکہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے پر ڈار ہاکی اکیڈمی کے عبدالرحمان کو پچیس ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔ قبل ازیں طاہر زمان ہاکی اکیڈمی نے تیسری پوزیشن کے میچ میں اسلم روڈا ہاکی اکیڈمی کو 3-1 سے ہرا دیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد ارشد، اولمپیئن ڈاکٹر طارق عزیز، حسن سردار، منظور جونیئر، طاہر زمان، ڈار ہاکی اکیڈمی کے صدر توقیر ڈار، سیکرٹری عرفان ضیائ، آرگنائزنگ سیکرٹری دانش کلیم، بریگیڈیئر طاہر بٹ، عباس علی بابر، اعجاز احمد، وقاص بٹ اور دیگر موجود تھے

error: Content is protected !!