26واں آل پاکستان سپیشل پرسنز سپورٹس فیسٹول کل شروع ہوگا

ایبٹ آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)خیبرپختونخوا سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام 26واں آل پاکستان سپیشل پرسنز سپورٹس فیسٹیول ایبٹ آباد 2018، 27 تا 29جون تک منعقد ہوگا،فیسٹیول ڈپٹی کمشنر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آیبٹ آباد کے سرپرستی منعقد ہوگا، فیسٹیول کے دوران پورے پاکستان سے سپیشل پرسنز شرکت کرینگے، فیسٹیول میں بیڈمنٹن، کرکٹ،ٹیبل ٹینس، تھرو بال، نیزہ بازی اور اتھلیٹکس کے مقابلے منعقد ہونگے۔اسلام آباد سے شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کا دستہ گزشتہ روز انٹرنیشنل بیڈمنٹن کوچ رضی الدین احمد کی قیادت میں ایبٹ آباد میں پہنچ گیا ہے۔

error: Content is protected !!