زیرالتواء جھنگ ہاکی سٹیڈیم کا منصوبہ مکمل کرلیا ،وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ طویل عرصے سے زیرالتواء جھنگ ہاکی سٹیڈیم کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے،یہ منصوبہ 2012 میں شروع ہوا تھا جو التواء میں رہا جس کو موجودہ حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرایا ہے،منصوبے پر 10کروڑ روپے لاگت آئی ہے، جمعہ کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ جھنگ ہاکی سٹیڈیم میں آسٹروٹرف اور فلڈ لائٹ کی سہولت بھی موجود ہے

منصوبے کی تکمیل سے ہاکی کے فروغ میں مدد ملے گی، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا ہے کہجھنگ ہاکی سٹیڈیم کا جلد افتتاح کیا جائے گا، اکیڈمی کے قیام کے لئے تجاویز طلب کرلی ہیں،ہاکی کے متعدد منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں،وزیر اعظم کے وژن کی روشنی میں ہاکی کے فروغ کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ،گوجرہ میں ہاکی اکیڈمی بنائی گئی ہے جس میں لڑکے اور لڑکیاں ہاکی کی تربیت حاصل کررہے ہیں، ماہر کوچز ان کو تربیت دے رہے ہیں،نوجوانوں کو سپورٹس کی جدید اور بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے پنجاب میں سپورٹس کے انفراسٹرکچر کو وسعت دے رہے ہیں۔

error: Content is protected !!