ٹی ٹونٹی میچز،پاکستان کا آسڑیلیا کیخلاف پلڑا بھاری


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک دنیا کی مختلف کرکٹ گراؤنڈز پر کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچز میں جیت کے تناسب سے پاکستان ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین 2007ء تا 2018ء مجموعی طور پر 16ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے 8 میچز جیتے 7، ہارے اور ایک ٹائی ہوا ۔ زمبابوے کی سر زمین پر دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں ۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی مقابلوں میں بھی دونوں ٹیمیں جیت کے حوالے سے برابر ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے مابین ورلڈ ٹی ٹونٹی میں 6 میچز کھیلے گئے جس میں سے دونوں نے تین تین میچز میں فتح حاصل کی ۔

error: Content is protected !!