لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین جنہیں ممنوعہ ادویات کا استعمال ٹیسٹ مثبت ثابت ہونے پر عارضی معطلی کاسامنا ہے کے بارے میں معلوم ہے کہ ان کے پاس یہ گنجائش موجود ہے کہ وہ اپنے ڈوپ ٹیسٹ کے بی سمپل کے تجزیے کی درخواست 18 جولائی تک کرسکتے ہیں یا پھر 27 جولائی تک وہ اینٹی ڈوپنگ ٹریبونل کے سامنے پیش ہونے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کو کم سے کم ایک سال اور زیادہ سے زیادہ چار سال تک کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کرکٹ بورڈ نے انہیں جواب طلبی کا نوٹس بھیج دیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ نہیں بتایا کہ احمد شہزاد نے کونسی ممنوع شے کا استعمال کیا تھا۔ تاہم ذرائع کہتے ہیں کہ انہوں نے حشیش استعمال کی تھی۔