وزیر اعظم یوتھ پروگرام، پشاور یونیورسٹی کے زیراہتمام ہاکی ٹرائلز کیلئے شیڈول کا اعلان

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام پانچ اضلاع میں ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ ہاکی لیگ کے سلسلے میں ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس و چیف آرگنائزر بحرکرم کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق پشاور ریجن کے ہاکی کھلاڑیوں کے ٹرائلز انیس اور بیس جولائی کو اسلامیہ کالج آسٹروٹرف ہاکی گرائونڈ پشاور میں منعقد ہوں گے مردان ریجن کے کھلاڑیوں کے ہاکی ٹرائلز 23 سے 24 جولائی کو آسٹروٹرف ہاکی گرائونڈ مردان سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے سوات ریجن کے ہاکی کھلاڑیوں کے ٹرائلز دو سے تین اگست تک آسٹروٹرف ہاکی گرائونڈ مکان باغ’ سوات میں ہونگے’ ہزارہ ریجن کے ہاکی کھلاڑیوں کے ٹرائلز سترہ سے اٹھارہ اگست تک ایبٹ آباد پولیس ہاکی گرائونڈ میں منعقد ہوں گے جبکہ بنوں ریجن کے ہاکی کھلاڑیوں کے ٹرائلز آسٹروٹرف ہاکی گرائونڈ بنوں سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے’ چیف آرگنائزر و ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریسلنگ ‘ویٹ لفٹنگ کے کامیاب ٹرائلز اور مقابلوں کے بعد اب وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ہاکی لیگ کے لئے ٹرائلز کی نگرانی اور میزبانی بھی پشاور یونیورسٹی کو دی گئی ہے جو بڑا اعزاز ہے

 

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کی ہمیں مکمل سپورٹ حاصل ہے ان کی سرپرستی سے ہی یہ سب کچھ ممکن ہورہا ہے انہوں نے اس سلسلے میں اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور ہمیں تمام تر بہترین سہولتیں میسر ہیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے انتہائی قلیل عرصے میں یونیورسٹی گرائونڈز سمیت پشاور یونیورسٹی کی دیگر کھیلوں کی سہولتوں میں بہتری کی اور اس سلسلے میں وہ مزید اقدامات بھی کررہے ہیں جس سے ایک طرف کھلاڑیوں کو سہولتیں میسر آئیں گی تو دوسری طرف ہمارے کھلاڑی نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک و قوم کا نام روشن کریںگے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے سلسلے میں ہاکی ٹرائلز کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اٹھارہ جولائی کو تیاری کا دن رکھا گیا ہے جبکہ انیس جولائی سے ٹرائلز پشاور کے اسلامیہ کالج آسٹروٹرف ہاکی گرائونڈ پر شروع ہوں گے جس میں 297 کھلاڑیوںنے اپنی رجسٹریشن کرائی ہے ان دو روزہ ٹرائلز کے لئے سلیکشن کمیٹی بھی مقرر کی گئی ہے

 

ٹرائلز صبح چھ بجے سے شروع ہوں گے جبکہ مہمان خصوصی سابق ہاکی اولمپئن رحیم خان دس بجے مہمان خصوصی ہوں گے اس موقع پر وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس’ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر گل مجید’ شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ‘ڈائریکٹر سپورٹس بے نظیر بھٹو یونیورسٹی ماریہ ثمین ‘سابق ہاکی اولمپئنز’صوبائی و ڈسٹرکٹس ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران سابق انٹرنیشنل و نیشنل پلیئرز سمیت دیگر شخصیات موجود ہوں گی انہوں نے کہا کہ ٹرائلز شفاف طریقے سے منعقد کئے جائیں گے صرف اور صرف میدان میں ہی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کاانتخاب ہوگا اور اگر ٹرائلز کے دوران سلیکشن پر کسی کو اعتراض ہو تواس کھلاڑی کو اپیل کا حق بھی دیا جائے گا تا کہ کسی کھلاڑی کی کوئی حق تلفی نہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ پشاور ریجن سے 297 ‘ بنوں اور کوہاٹ ریجن سے 142 ‘ مردان ریجن سے 169 ‘ہزارہ ریجن سے 141’ڈی آئی خان ریجن سے 40 مرد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کی ہے امید کی جارہی ہے کہ تمام ریجنز میں بہترین ہاکی ٹرائلز کا انعقادہوگا اور یہ نوجوان کھلاڑیں کے لئے سنہری موقع ہے کہ وہ ان ٹرائلز میں اپنی بہترین صلاحیتوں کااظہار کریں ۔

error: Content is protected !!