تمام حریفوں میں سخت مقابلہ ہے ، ایل ایل سی ماسٹرز نے ناقابل یقین مواقع دیئے، شین واٹسن

سکائی نیٹ لیجنڈز لیگ کرکٹ (ایل ایل سی) ماسٹرز کا آغاز دھوم دھام سے ہوا اور پہلے دو میچز کانٹے کے مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہوئے۔ دفاعی چیمپیئن ورلڈ جائنٹس نے اپنا پہلا میچ 11 مارچ کو انڈیا مہاراجہ کے خلاف کھیلا تھا اور 2 سے مخالف ٹیم کو شکست دی ۔ ورلڈ جائنٹس کی جانب سے ایرون فنچ اور شین واٹسن کی آسٹریلوی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ واٹسن نے 32 گیندوں پر 55 رنز بنا کر تیز ترین نصف سنچری بنائی۔

 

 

واٹسن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انڈیا مہاراجہ کے خلاف کھیلتے ہوئے بہت خوشی ہوئی اس سیزن سے اپنی وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایل ایل سی کا حصہ بنتے ہوئے بہت خوشی ہوئی۔ یہ میرا پہلا ایل ایل سی ماسٹرز ٹورنامنٹ ہے۔ میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میں اپنی عمر میں کرکٹ کھیل رہا ہوں اور میں گزشتہ 20 برس میں کرکٹ کھیلنے والے چند عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہوں ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جیک کیلس سے دوبارہ ملنا ایک بہت اچھا تجربہ ہے جو میرے اب تک کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں ۔

 

 

میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے 2016 میں سڈنی تھنڈر کی جانب سے ان کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا تھا اور ان کے ساتھ دوبارہ کھیلنا میری خوش بختی ہے۔ وہ میرے ہیرو ہیں ۔ پہلی بار پال کولنگ ووڈ ، ہاشم آملہ اور میرے عظیم دوست بریٹ لی اور کرس گیل کے ساتھ کھیلنا ایک اچھا تجربہ ہے یہ ایک طویل فہرست ہے۔ یہ ناقابل یقین مواقع فراہم کرنے پر میں ایل ایل سی کا کافی مشکور ہوں ۔ میں نے کبھی سوچا نہ تھا کہ ایسا کچھ ممکن ہوگا۔ یہ بہت پرلطف ہے۔

 

 

 

ٹورنامنٹ میں اور ٹیموں کے درمیان مقابلہ بارے بات کرتے ہوئے واٹسن نے کہاکہ ہم سب اپنے اپنے طریقوں مقابلہ کرتے ہیں کیونکہ شکست کھاکر یہاں نہیں رک سکتے۔ جب آپ دیکھتے ہیں کہ مخالف کافی سخت جان ہے اور کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹ رہا تو آپ کو بہت مزہ آتا ہے ۔ ہم ورلڈ جائنٹس میدان کے اندر اور باہر ناقابل یقین حد تک تفریحی وقت گزار رہے ہیں، لیکن اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہم یقینی طور پر یہاں کھیلنے کے لئے آئے ہیں اور جتنا ہوسکے اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

error: Content is protected !!