سری لنکن بائولرز نے جنوبی افریقہ کو گھیر لیا،پوری ٹیم126پر آئوٹ

گالے(سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے مابین 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ گالے میں جاری جہاں آج دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر لنکن ٹیم نے 4 وکٹ پر 111رنز بنا لیے اور انہیں مجموعی طور پر 272رنز کی برتری حاصل ہوگئی جبکہ پروٹیز 126رنز پر پویلین لوٹ گئی ہے۔گالے ٹیسٹ میں آج دوسرے روز جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز 4رنز ایک وکٹ پر دوبارہ شروع کی تولنکن بولرز نےپروٹیز ٹیم کوہلا کر رکھ دیا اور 3.54اوورز میںصرف 126رنز پر ڈھیر کردیا ، کپتان فاف ڈوپلیسی 49رنز کے ساتھ نمایاں رہےتاہم لنکن بولرز کی جانب سے دلروان پریرا نے 4، کپتان سرنگا لکمل نے 3 اور ہیراتھ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔پروٹیز کے 126رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد میزبان لنکن ٹیم کو 161رنز کی برتری حاصل ہوئی جس کے بعد سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میںکھیل کے اختتام تک 4 وکٹ کے نقصان پر 111رنز بنالئے اور انہیں مجموعی طور پر 272رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ٹیم کی جانب سے اوپنر کرونارتنے نے پہلی اننگز کی شاندار فارم کو دوسری اننگز میں بھی جاری رکھا اور 60 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تاہم پروٹیز بولرز کی جانب سے کیشو مہاراج نے 3شکار کرکے نمایاں رہے۔

تعارف: newseditor