آل کراچی پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ عالمگیر جمخانہ کی کوارٹر فائنل میں رسائی، داؤد سپورٹس کی کامیابی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیراہتمام منعقدہ آل کراچی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں عالمگیر جیمخانہ نے کورنگی الفتح کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ عالمگیر جیمخانہ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 43۰4 اوورز میں 228 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ایس ایم تہامی نے 50 رنز، حسن محسن نے 34 رنز اور اعظم خان نے 28 رنز اسکور کئے۔

فہد علی نے 46 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ محتشم علی اور واجد علی نے بالترتیب 48 رنز اور بغیر کوئی رن دۓ دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں کورنگی الفتح کرکٹ کلب مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 44۰3 اوورز میں 222 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ فیضان خان نے آٹھ چوکّوں کی مدد سے 84 رنز اور محتشم علی نے آٹھ چوکّوں کی مدد سے 50 رنز اسکور کئے حسن محسن نے 23 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ عزیز الرحمٰن اور فہیم احمد بخاری نے ایمپائرنگ کے فرائض سر انجام دۓ جبکہ محمد احسن آفیشل اسکورر تھے۔

ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں داؤد اسپورٹس نے نوید خان اور کاشف اقبال کے مابین دوسری وکٹ کی 258 رنز کی شراکت کے باعث مقررہ 45 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 388 رنز اسکور کئے نوید خان نے 19 چوکّوں کی مدد سے ٹورنامنٹ کی سب سے بڑی انفرادی اننگ 182 رنز اسکور کی اور کاشف اقبال نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوۓ 12 چوکّوں اور تین چھکوں کی مدد سے 99 گیندوں پر 120 رنز اسکور کئے جبکہ مبشر نواز نے 18 گیندوں پر پانچ چوکّوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رنز اسکور کئے کفایت جلبانی اور انعام الٰہی نے بالترتیب 82 اور 81 رنز دے کر دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

جواب میں دو آب کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 42۰2 اوورز میں 213 رنز بناکر آوٹ ہوگئی زبیر خان نے 10 چوکّوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز اور زاہد قربان نے آٹھ چوکّوں کی مدد سے 56 رنز جبکہ انعام الٰہی اور سوداگر خان نے 24 ، 24 رنز اسکور کئے نادر شاہ اور عبیس اللّہ نے بالترتیب 38 اور 10 رنز دے کر تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ مبشر نواز نے 16 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ایمپائرنگ کے فرائض محمد یونس اور ضیاء عباس نے سر انجام دئے جبکہ سید افراسیاب آفیشل اسکورر تھے۔

error: Content is protected !!