قومی کھلاڑی عبدالصمد آفریدی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق


فاٹا(سپورٹس لنک رپورٹ)فاٹا کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اور قومی کھلاڑی عبدا لصمد آفریدی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے شاہ کس کے مقام پر نامعلوم افراد نے قومی کھلاڑی عبدالصمد آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے ، انہیں فوری حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکے۔عبدالصمد آفریدی نے کئی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

تعارف: newseditor