نیشنل ٹی ٹوئنٹی سپر 8: کراچی وائٹس کی سیالکوٹ کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی

 

نیشنل ٹی ٹوئنٹی سپر 8: کراچی وائٹس کی سیالکوٹ کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی

لاہور 07دسمبر، 2023:ء

 

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سپر 8 مرحلے میں بدھ کے روز کھیلے گئے آخری میچ میں کراچی وائٹس نے سیالکوٹ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

سیالکوٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر165 رنز اسکور کیے۔ شعیب ملک نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 54 رنز اسکور کیے۔بلال آصف نے22 رنز بنائے۔

سہیل خان نے 34 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ آفتاب ابراہیم اور دانش عزیز نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کراچی وائٹس نے 18 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔

اعظم خان نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 24گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے59 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ ان کے چاروں چھکے بلال آصف کے ایک ہی اوور میں تھے۔

عماد عالم نے بھی جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے صرف 16 گیندوں پر 2 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔ انہوں نے بھی بلال آصف کے ایک اوور میں چار چھکے مارے ۔

عثمان خالد اور محمد عباس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اعظم خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

 

 

error: Content is protected !!