پی ایس ایل سے ملنے والی آمدنی کرکٹ ڈیوپلپمنٹ پر خرچ کر رہے ہیں،نجم سیٹھی


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل فائنل اور ورلڈ الیون میچوں کے بعد انٹرنیشنل ٹیموں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔اب اس کو مزید آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سے ہونے والی آمدنی اب کرکٹ ڈیولپمنٹ پر خرچ ہورہی ہے۔ پہلے سال پی ایس ایل میں آمدنی ایک ملین ڈالرز سے کم تھی۔ دوسرے سال تین چار ملین دالرز اور اب سات آٹھ ملین ڈالرز آمدنی ہوئی ہے ۔ اگلے سال ہمیں اتنی آمدنی ہوگی جتنا پیسہ ہمیں آئی سی سی سے ملتاہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیم میں کوئی اختلافات نہیں ہے، درست سلیکشن اور درست کوچز لگانے کے ثمرات آرہے ہیں۔

error: Content is protected !!