نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بطور وزیر اعظم تقریب حلف برداری میں شرکت پر تذبذب کا شکار ہیں۔تحریک انصاف نے عام انتخابات میں اکثریت حاصل کی ہے جس کے بعد پارٹی چیئرمین عمران خان متوقع وزیر اعظم ہوں گے۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کے مطابق عمران خان کی بطور وزیر اعظم تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے سنیل گواسکر، کپل دیو، نوجوت سنگھ سدھو اور بالی وڈ اداکار عامر خان کو دعوت دی گئی ہے۔تقریب حلف بردار ی میں شرکت کے لیے تاحال صرف سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے حامی بھری ہے جب کہ بالی وڈ اداکار عامر خان تقریب میں شرکت سے معذرت کرچکے ہیں ہے اور اب سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر بھی تذبذب کا شکار ہیں۔بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پارٹی کی جانب سے گزشتہ روز دعوت نامہ موصول ہوا لیکن ان کی تقریب حلف برداری کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی ہے۔تقریب میں شرکت کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ تقریب میں شرکت مشکل لگ رہی ہے جس کی وجہ بھارت اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ میچ اور پھر انگلینڈ روانگی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ باقاعدہ دعوت نامہ موصول ہونے کے بعد حکومت سے بھی اجازت طلب کروں گا اور حکومت نے اجازت دی تو شرکت کروں گا۔
https://www.facebook.com/sportstak/videos/1106991676124712/?t=1