بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں کالی آندھی کو روک لیا

لوڈرہل، کیلی فورنیا (سپورٹس لنک رپورٹ) بنگلہ دیشی اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال اور آل رائونڈر شکیب الحسن ویسٹ انڈیز پر بھاری پڑ گئے۔ ان فارم بیٹسمین تمیم اقبال کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے ایک اور فتح گر اننگز کھیل کر بنگلہ دیش کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کامیابی دلادی۔ کپتان شکیب الحسن نصف سنچری نے بعد اسپن بولنگ کا جادو بھی جگایا۔ امریکی شہر کیلی فورنیا میں کھیلے گئے میچ میں 12 رنز کی کامیابی نے تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں پر 171رنز بنائے، تمیم اقبال صرف 44 گیندوں پر 4چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے74رنز بنا کر نمایاں تھے۔ روومان پاول نے 47 رنز پر ان کا کیچ ڈراپ کیا جو کیریبین ٹیم کیلئے بہت مہنگا ثابت ہوا۔ تمیم نے اننگز کے16اوور میں آندرے رسل کو تین اور چوکا مارا وہ اسی اوور کی آخری گیند پر آئوٹ ہوئے۔ شکیب الحسن نے شاندار 60رنز ایک چھکے اور نو چوکوں کی مدد سے بنائے، انہوں نے38گیندوں کا سامنا کیا۔ دونوں کے درمیان 90رنز کی شراکت ہوئی۔ لٹن داس ایک، مشفق الرحیم 4، سومیا سرکار 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محموداللہ 13 اور عارف الحق ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ایشلے نرس اور کیموپال نے 2، 2اور آندرے رسل نے ایک وکٹ لی۔میزبان ٹیم جواب میں9وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا سکی، آندرے فلیچر اور روومان پاویل 43،43رنز بنا کر نمایاں رہے، مستفیض الرحمان اور نظم الاسلام نے3،3اور شکیب الحسن نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تمیم اقبال میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ایون لیوس 1، آندرے رسل 17، مارلون سیموئلز 10،دنیش رامدین5،کپتان کارلوس بریتھویٹ 11، ایشلے نرس16اور کیموپال2رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مستفیض الرحمان اور نظم الاسلام نے3،3شکیب الحسن نے2اور روبیل حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

error: Content is protected !!