پاکستان کیخلاف سیریز،مچل سٹارک کی ٹیم میں واپسی یقینی

سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے آسٹریلوی کیمپ میں مچل اسٹارک کی واپسی یقینی ہوگئی ہے،اس سال اپریل میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے دوران زخمی ہونے والے فاسٹ بولر آئی پی ایل بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ انہوں نے چیپل فائونڈیشن کے لئے ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر بتایاکہ میں بہت حد تک فٹ ہوں اور سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گا،اکتوبر میں عرب امارات میں پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل چند وارم اپ میچ کھیلوں گا، دوسری جانب دیگر فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز تاحال فٹنس مسائل کا شکار ہیں اور ریکوری کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

error: Content is protected !!