پیرس: (سپورٹس لنک رپورٹ) سوئس کوہ پیما نے فرانس کی برفیلی بلند چوٹیوں پر تیز رفتار چڑھائی سے ریکارڈ قائم کر دیا، پتھریلی اور برفیلی چوٹی کو سر کرنے کا معرکہ سر کر کے سب کو حیران کر دیا۔بلندی کو چھونے کی مثال سوئس کوہ پیما ڈینی آرنلڈ کے سامنے بائیں ہاتھ کا کھیل، 4 ہزار 2 سو 8 میٹر بلند چوٹی پر 2 گھنٹے اور 4 منٹ کے مختصر ترین وقت میں چڑھائی کر کے ریکارڈ بنا دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کوہ پیما نے حفاظتی اشیا کے بغیر ہی خطرناک ٹارگٹ تک پہنچنے کا بڑا کارنامہ انجام دیا۔