آل پاکستان سپورٹس بورڈایمپلائز یونین (سی بی اے) کے وفد کی ڈی جی شعیب کھوسو سے ملاقات

صدروسیکریٹری راجہ اعجاز و انجم گجر آل پاکستان سپورٹس بورڈایمپلائز یونین (سی بی اے) کے وفد کی ڈی جی شعیب کھوسو سے ملاقات

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹرز)

ریفرنڈم 2024- میں تاریخی کامیابی اور عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد آل پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین (سی بی اے)کے وفد انجم گجر سیکرٹری جنرل، راجہ اعجاز احمد صدر،

محمد ناصر عباسی سینئر نائب صدر سمیت ادارہ کے دیگر ملازمین نے ڈائریکٹرجنرل پاکستان سپورٹس بورڈشعیب کھوسوسے باضابطہ طور پر ملاقات کی اور

اس موقع پر یونین کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے عید مبارکباد پیش کی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ نے آل پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین کے ریفرنڈم 2024- کی تاریخی کامیابی پر یونین کے وفد کو مبارکباد پیش کی،

تاریخی کامیابی کی خوشی کے پُرمسرت موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایمپلائزیونین(سی بی اے) کے سیکرٹری جنرل اور صدر کو مٹھائی کھلائی مزید براں

اس عزم کا اعادہ کیا کہ سی بی اے یونین کے ساتھ ملکر ادارہ کی ترقی اور کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائےجائیںگے اور ملازمین کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا

جبکہ ایمپلائز یونین کے وفد نے ادارہ کی ترقی اور ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے اٹھائے گئے ہر اقدامات کیلئے ڈائریکٹر جنرل کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کروائی۔

error: Content is protected !!