ٹی ٹونٹی کی عالمی درجہ بندی،فنچ ٹاپ رینک کھلاڑی بن گئے

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کی ہے،آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ 3 کھلاڑیوں پر چھلانگ لگاتے ہوئے بیٹسمینوں میں ٹاپ رینک کھلاڑی بن گئے ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان کے فخر زمان دوسرے اور بھارت کے کے ایل راہول تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔بابر اعظم ،کولن منرو اور گلین میکسویل بھی نچلے نمبر پر چلے گئے ہیں۔بولنگ میں افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان اور پاکستان کے راشد خان بدستور پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں ، پاکستان کی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر ہے، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقا ، ویسٹ انڈیز ، افغانستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش دوسرے سے 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

تعارف: newseditor