شرجیل خان لسٹ اے میں ڈبل سنچری سکورکرنے والے چھٹے پاکستانی بن گئے

پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کے بیٹر شرجیل خان نے دھواں دھار ڈبل سنچری اسکور کر ڈالی۔شرجیل خان نے سندھ کی جانب سے کھیلتے ہوئے خیبر پختونخوا کے خلاف 136 گیندوں پر 206 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 14 چھکے اور 19 چوکے شامل تھے۔شرجیل خان لسٹ اے کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے چھٹے پاکستانی بن گئے ہیں۔شرجیل خان سے قبل فخر زمان، عابد علی، خالد لطیف، محمد علی اور کامران اکمل لسٹ اے کرکٹ میں ڈبل سنچری کر چکے ہیں۔

error: Content is protected !!