سائوتھ ایشین گیمز،پاکستان نے بھارتک کو ہرا کر ہینڈبال میں طلائی تمغہ جیت لیا

اسلام آباد ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) سائوتھ ایشین گیمز2019 ، پاکستان نے ہینڈ بال کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو ہرا کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔نیپال میں جاری سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے ہینڈ بال کے فائنل میں بھارت کو سخت مقابلے کے بعد 30-29 گول سے شکست دی اور طلائی تمغہ حاصل کیا

پاکستانی ٹیم کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض نصیراحمد نے انجام دیئے۔ سائوتھ ایشین گیمز میں سات ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان، بھارت، نیپال، بھوٹان، مالدیپ، سری لنکا اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

error: Content is protected !!