کرکٹ کی عالمی برادری کو عمران پر فخر ہے،ایلن بارڈر

سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایلن بارڈر نے نامزد وزیر اعظم عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نےکہا کہ کرکٹ کی عالمی برادری کو عمران خان پر فخر ہے، ہمیں یقین ہے عمران خان پورے جذبے اور عزم کےساتھ اپنے عوام کی قیادت کریں گے۔

تعارف: newseditor