رمضان سپورٹس فیسٹیول انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

رمضان سپورٹس فیسٹیول انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کل سترہ اپریل سے ملٹی پرپزسپورٹس کورٹس سیکٹر ایف سکس اسلام آباد میں ہو رہا ہے ، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کے مطابق ٹورنامنٹ میں سولہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں بلز، ٹمبر وولز، جیگوار، راول چیمپس، گروپ بی میں ریپٹورز ریڈ، ریپرز، ڈائنامائٹس اور لائیکینز، پول سی میں یونائیٹڈ کنگز، تھنڈرز، ریپٹرز وائٹ، بحریہ وولز، پول ڈی میں ایس اے گارڈنز، جنرلز،ڈیمنٹرز اور بال میجیشنز شامل ہیں۔

error: Content is protected !!