کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) محکمہ کلچر اینڈ اسپورٹس بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ کے ایم سی جشن آزادی اسپورٹس اینڈ کلچر فیسٹول 2018کے سلسلے میں ایکنمائشی میچ میئر کراچی الیون اور میٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی الیون کے مابین برقی قمقموں کی روشنی میں ٹی ایم سی گراؤنڈ ، فیڈرل بی ایریاپر کھیلا گیا۔ ۔ میئر کراچی الیون کی قیادت رضا عباس رضوی ، سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی کررہے تھے۔ جبکہ میٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی کی قیادت ازخود ڈاکٹر سیف الرحمن ، میٹروپولیٹن کمشنر کررہے تھے۔ جنہوں نے گیند کوہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا رسمی افتتاح کیا۔میئر کراچی الیون کے کپتان رضا عباس رضوی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔میٹروپولیٹن کمشنر الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 88رنز اسکور کئے۔ ۔ الیان نے 33رنز، معاز اﷲ نے 18رنزاور وہاج ریاض نے 14رنز کا اسکور کیا۔رضا عباس رضوی اور اعجاز احمدخان چیئرمین کلچر اینڈ قاسپورٹس کمیٹی نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جوابی اننگز میں میئر کراچی الیون نے مطلوبہ ہدف مقررہ اوورزسے ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔فرحان رفیق 34رنز، عاقب نے 22رنزاسکور کئے۔شایان عالم نے 3کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔اعجاز احمد خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔میچ کے اختتا م پر مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز فاروقی، سابق صدر کے سی سی اے تتھے جنہوں نے فاتح ٹرافی میئر کراچی لیون کے کپتان رضا عباس رضوی کو پیش کی۔ اس موقع پر خورشید احمد شاہ، سینئر ڈائریکٹر کلچر ایند اسپورٹس کے ایم سی ، کیف الوریٰ، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس کمپلیکس، جمیل احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس کے ایم سی، ندیم خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس کے ایم سی، سید شائق علی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ایم سی ، ڈاکٹر عارف حفیظ، عارف وحید،غلام محمد ، فیصل ظفر، فرید الدین، قمبر علی، عبداﷲ نیازی، احسان خان، سعید علی، ناصر اسمٰعیل و دیگر بھی موجود تھے۔