میرطارق حسین بگٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کا مثبت چہرہ ثابت ہونگے، میر سرفراز بگٹی

 

میرطارق حسین بگٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کا مثبت چہرہ ثابت ہونگے،

انکی انتظامی صلاحیتوں کو جانتا ہوں،

پاکستان ہاکی کو ایک کڑی نظر رکھنے والے ایڈمنسٹریٹر کی ضرورت تھی،

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لئے ہمہ وقت حاضر ہوں،

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی کی

سینیٹر و سابق وزیر داخلہ پاکستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات

صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی نے گذشتہ روز سینیٹر و سابق وزیر داخلہ پاکستان میر سرفراز بگٹی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ میر سرفراز بگٹی نے صدر پی ایچ ایف کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی کی خدمت کے لئے ہمہ وقت حاضر ہوں۔ وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کے ممنوں ہیں کہ انہوں نے پی ایچ ایف کے معاملات کے لئے ایک موزوں شخصیت کا انتخاب کیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کو کڑی نظر رکھنے والے ایڈمنسٹریٹر کی ضرورت تھی جوکہ پوری ہوگئی۔ میر طارق حسین بگٹی پاکستان ہاکی کا مثبت چہرہ ثابت ہونگے۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی نے سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا۔ پاکستان ہاکی کے معاملات بہت خراب ہیں تاہم انکے موثر حل کے لئے اقدامات لے رہے ہیں۔

کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کو یقینی بنانا اولپین ترجیحات میں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس اپنا ذاتی سپورٹس انفراسٹرکچر موجود نہیں

تاہم سندھ حکومت کی جانب سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کا منصوبہ پائپ لائن میں ہے جس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کرونگا تاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے بینر تلے میں انٹرنیشنل معیار کا سپورٹس سٹیڈیم قائم کیا جاسکے

 

 

error: Content is protected !!