جشن بہاراں کے حوالے سے لاہور میراتھان اور ٹورڈی لاہور سائیکل ریس کا انعقاد

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے جشن بہاراں کے حوالے سے لاہور میراتھان اور ٹورڈی لاہور سائیکل ریس کے روٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، سپورٹس بورڈ پنجاب لاہور میراتھان،فیملی ریس ،ویل چیئر ریس اور ٹورڈی لاہورسائیکل ریس12مارچ کو کرائے گا

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لاہورتنویر شاہ ،سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے شہزادہ بٹ،محمد وقار،اتھلیٹکس کے سلمان اقبال بٹ نے ان کو انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی،اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان نے ہدایات جاری کیں کہ لاہور میراتھان اور ٹور ڈی لاہور سائیکل ریس کے روٹ کو کلیئر رکھا جائے اور تجاوزات کو ہٹانے کے انتظامات کئے جائیں

میراتھان اورسائیکل ریس کے شرکاء کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے، ریسکیو 1122اور محکمہ صحت کاعملہ روٹ کے ہمراہ ہوگا تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں شرکاء کو فوری طور پر فرسٹ ایڈ مہیا کی جاسکے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ لاہور میراتھان اور ٹورڈی سائیکل ریس کیلئے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں

لاہور میراتھان میں ہر عمر کا شہری اور نوجوان حصہ لے رہے ہیں،مختلف مقامات پر عملہ تعینات ہوگا جو کہ شرکاء کی رہنمائی کرے گا،لاہور میراتھان اور ٹورڈی لاہور سائیکل ریس میں ہزاروں شہری حصہ لینے کیلئے رجسٹریشن کرارہے ہیں جو 8مارچ تک جاری رہے گی، میراتھان اور سایکل ریس کے روٹ میں تاریخی مقامات مینار پاکستان، ریلوے سٹیشن، شالیمار باغ، مغلپورہ،نہر، جیل روڈ ،مال روڈ،گورنر ہائوس،پنجاب اسمبلی، لاہور ہائیکورٹ، انارکلی، پنجاب یونیورسٹی، جی سی یو،داتار دربار و دیگر شامل ہیں۔

error: Content is protected !!