اطالوی فٹبال لیگ: انٹر میلان نے روما کو ہرا دیا

روم: (سپورٹس لنک رپورٹ) اطالوی فٹبال لیگ کے میچ میں اِنٹر میلان کی ٹیم نے روما کو دلچسپ کھیل کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا ہے۔اطالوی فٹبال لیگ کے میچ میں اِنٹر میلان اور روما کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں انٹر میلان نے 40 ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کر لی، حریف ٹیم نے کم بیک کیا اور کچھ ہی دیر بعد گول کر کے میچ برابر کر دیا، میچ کے اختتام سے چند منٹ قبل انٹر میلان نے دوسرا گول کر کے اپنی کامیابی یقینی بنا لی۔

تعارف: newseditor