ڈھاکا ( سپورٹس لنک رپورٹ ) ساف کپ فٹبال میں پاکستان کو اپنے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میچ کا واحد گول ٹوپو برمن نے 85 ویں منٹ میں کیا۔ میچ میں مجموعی طور پر فاتح ٹیم کا پلہ بھاری رہا۔ گیند پر بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کا قبضہ 60 اور پاکستان کا 40 فیصد رہا۔ گرین شرٹس کی جانب سے گول پر چھ حملے کیے گئے جبکہ بنگلہ دیشی حملوں کی تعداد ڈبل یعنی 12 رہی۔ دو دو میچز کے بعد گروپ اے میں بنگلہ دیش دو فتوحات کے ساتھ پہلے، نیپال اور پاکستان ایک ایک کامیابی کی بدولت بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔