پشاور کے جونیئر کرکٹرز کی قسمت جاگ اُٹھی

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ )پشاور کے جونیئر کرکٹرز کی قسمت جاگ گئی،ملک انٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی سٹی برانچ کیلئے انڈر16کھلاڑیوں کے ٹرائلزپیر کو ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں منعقد ہونگے ،10ستمبر بروز پیر کوسہ پہر ہونیوالے ٹرائلز سہ پہر تین بجے لئے جائینگے ۔اس سلسلے میں ملک انٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ایم ڈی ملک فرمان علی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہماری اولین کوشش رہی ہے کہ پشاور بلکہ پورے صوبے میں کرکٹ کو فروغ حاصل ہوں اور اس مقصد کیلئے پشاورسمیت چترال،دیر،کوہاٹ،بنوں،لکی مروت،سوات،ملاکنڈ،ڈی آئی خان اور دیگر اضلاع میں جونیئر زکرکٹرز کے ٹرائلز لئے اور منتخب کھلاڑیوں کوکوالیفائڈکوز کے ذریے جدیدٹریننگ دی اور انہیں قومی کرکٹ کے دہارے میں شامل کیاہے جبکہ اسی طرح پشاور میں مستقل بنیادوں پر جمخانہ گراؤنڈ میں قائم کئے جانیوالے ملک انٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی سٹی برانچ کیلئے 10ستمبر کو پروزپیر انڈر16کھلاڑیوں کے ٹرائلز لینگے ،اور منتخب کھلاڑیوں کو اکیڈمی میں مفت تربیت دینگے اسکے علاوہ کٹس بھی مفت فراہم کی جائے گی۔

error: Content is protected !!