ڈھاکہ (سپورٹس لنک رپورٹ)بنگلہ دیش میں جاری جنوبی ایشیا فٹ بال فیڈریشن (ایس اے ایف ایف / ساف) کی چیمپیئن شپ میں پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم دفاعی چیمپیئن بھارت سے سیمی فائنل میں 1-3 سے ہار گئی۔بنگلہ دیش کے بنگاباندھو نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ساف ٹارنامنٹ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے میچ کے ہاف ٹائم تک دونوں ٹیموں کی جانب سے کوئی گول نہیں کیا گیا تھا۔تاہم میچ کے دوسرے حصے کے آغاز میں ہی بھارت کے منویر سنگھ نے 2 گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی۔بعد ازاں بھارت کے ہی کھلاڑی پاسی نے 84ویں منٹ میں پاکستان کے خلاف ایک اور گول داغا جس سے پاکستان کے جیت کے امکانات انتہائی کم ہوگئے۔87ویں منٹ میں پاکستان کے حسن بشیر نے گول کیا تاہم ان کا گول پاکستان کو فتح دلانے میں کسی کام نہ آسکا اور بھارت نے میچ جیت لیا۔واضح رہے کہ پاکستان نے ساف فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے 13 سال قبل 2005 میں جگہ بنائی تھی۔اس سے قبل ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے بھوٹان کو 0-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
FT 🇮🇳3-1🇵🇰
3 games, 3 wins.
With two goals from Manvir Singh and a late strike from Sumit Passi, defending champions India beat arch-rivals Pakistan to make it to the #SAFFSuzukiCup 2018 final! pic.twitter.com/OfnnmPTXeR— SAFF Suzuki Cup (@SAFFSuzukiCup) September 12, 2018