دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی اور شاداب کی میدان کے اندر اور باہر دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اب دونوں دوستوں نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پرایک نیا روپ دھار لیا ہے
https://twitter.com/HasnainShah69/status/1040541456879046656
دونوں نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر اپنے بالوں کو نیا ہیئر سٹائل دیا ہے،جس کی وجہ سے پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کے جشن منانے کے انداز کے بعد نئے ہیئر اسٹائل کے بھی چرچے شروع ہوگئے، وہ بالوں کی چھوٹی سے پونی بنائے ہوئے نظر آرہے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ انداز سویڈش فٹبالر ذلاٹن ابراہمووچ جیسا ہے۔شاداب خان نے بالوں کو نیا ہیئر سٹائل دینے کے ساتھ ساتھ اپنی داڑھی کو بھی نیا سٹائل دیا ہے اور فرنچ کٹ بنوائی ہے، شاداب خان کے نئے سٹائل کو ٹویٹ بھی کیا گیا ہے۔