قومی کرکٹرز کورونا فنڈز میں خطیررقم جمع کرائینگےقومی کرکٹرز کورونا فنڈز میں خطیررقم جمع کرائینگے

لاہور(سپورٹس لنک رپوٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے میدان میں آگیا۔پی سی بی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے۔ جبکہ جنرل منیجر اور اس سے بڑے عہدے کے ملازمین 2 روز کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔پی سی بی کے مطابق سینیئر منیجر کے عہدے تک کے ملازمین ایک روز کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں دیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی سی بی ہر مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ کھڑا رہا ہے ، امید ہے کرکٹرز اور ملازمین اپنے طور پر بھی عطیات کر رہے ہوں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مشکل وقت میں ہم سب کو مل کر وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔

error: Content is protected !!