جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے 30ستمبرسے زمبابوے کیخلاف شروع ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے اپنی سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق فاسٹ بائولر ڈیل سٹین کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے 35سالہ ڈیل سٹین جو ایک طویل عرصے سے فٹنس مسائل کا شکار ہیں اکتوبر 2016 کے بعد سے ون ڈے کرکٹ نہیں کھیل سکے ہیں تاہم اب ان کا کہناہے کہ وہ مکمل فٹ ہیں اور اپنے کیریئر کا اختتام عالمی کپ کرکٹ 2019 کھیل کر ہی کرینگے۔
ڈیل سٹین جنہوں نے کندھے اور پائوں کی چوٹ کے بعد رواں سال جولائی میں سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کم بیک کیا تھا کوئی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے تھے اور صرف دو وکٹیں ہی انہیں مل سکی تھیں، تاہم زمبابوے کیخلاف ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے سلیکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈیل سٹین اب مکمل فٹ ہیں اور امید ہے کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے، زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی فاف ڈیو پلسس(کپتان)،ہاشم آملا،جے پی ڈومنی،رضا ہینڈرک، عمران طاہر، کرسچن جونکر، ہینرچ کلاسان، کیش ہیو مہاراج، ایڈن مارکرام، وئن مولڈر، لونگی ناگیدی، کاگیسکو ربادا، تبریز شمسی، ڈیل سٹین اور کایا زونڈو۔