ون ڈےکرکٹ میں ملینگا کی 305 وکٹیں مکمل


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)دبئی میںجاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیکر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی سمیٹی تاہم اس میچ کے دوران سری لنکن فاسٹ بائولر ملینگا نے اپنے ون ڈے کیریئرکی 305 وکٹیں مکمل کیں

انہوں نے بنگلہ دیش کیخلاف میچ میںچار کھلاڑیوں کو شکار کیا تھا، اس طرح اب ملینگا ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولرز کی فہرست میں 12ویں نمبر پر آگئےہیں جبکہ انہوںنے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور سپنر ڈینیل وٹوری کا 305 وکٹوں کا ریکارڈ برابرکردیا ہے، ون ڈےکرکٹ میں سب سےزیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ ملینگا کے ہم وطن سپنر مرلی دھرن کے پاس ہے جنہوں نے 534 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

تعارف: newseditor